Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، تاجروں کے کروڑوں ڈوب گئے

پاکستان سٹاک ایکسچیبج میں ٹریڈنگ کا اختتام شدید مندی سے ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس 3702 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 84 ہزار 129 پوائنٹس پر بند ہوا۔

انڈیکس دوران ٹریڈنگ 4 ہزار سے زائد پوائنٹس مائنس ہو کر 1 لاکھ 88 ہزار سے 1 لاکھ 83 ہزار تک ٹریڈ ہوا۔

سٹاک ایکسچینج میں 564 کمپنیوں میں سے 113 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، 323 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

سٹاک ایکسچینج میں 60 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 27 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More