خلیج عمان میں ایرانی بحریہ کی امریکی جنگی جہازوں پر انتباہی فائرنگ

خلیج عمان میں ایرانی بحریہ نے امریکی جنگی جہازوں پر انتباہی فائرنگ کی، امریکی جنگی جہازوں کو خبردار کرنے کے لیے  فائر کیے گئے۔

ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی بحریہ نے امریکی جنگی جہازوں پر انتباہی میزائل اور ڈرون فائر کیے۔

فائرنگ سے امریکی جنگی جہازوں کو خلیج عمان سے نکل کر بحر ہند کی طرف جانا پڑا۔

دوسری جانب امریکی فوج نے ایرانی بحریہ کی جانب سے امریکی جنگی جہازوں پر انتباہی فائرنگ کی تردید کردی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایرانی افواج نے امریکی بحری جنگی جہازوں پر حملہ یا فائرنگ نہیں کی، ایرانی افواج نے ایسا کیا تو یہ جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P