Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

وزیر اعظم نے کمرشل کورٹس کے قیام کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں تجارتی عدالتوں کے قیام کے لیے آٹھ رکنی کمیٹی قائم کردی۔

کمیٹی ملک میں تجارتی عدالتوں کے قیام کیلئے اپنا ڈرافٹ تیار کرے گی، 45 دن میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

وزیراعظم آفس کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان، وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی، سیکرٹری قانون، وکلا فیصل نقوی، علی المانی، زینب جنجوعہ اور ابراہیم آفریدی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More