سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں بھارتی حمایت یافتہ 6 خارجی مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجگور میں ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور گاڑی برآمد کی گئی، فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں ۔ ن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف اپنی مسلسل مہم پوری رفتار سے جاری رکھیں گے تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بھارتی حمایت یافتہ 6 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے معصوم اور نہتے پاکستانی شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔
Trending
- Daily Mashriq 06-06-2026
- ڈونلڈ ٹرمپ کے ’پاگل‘ کہنے پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آ گیا
- نصیرآباد میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے بعد ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا
- گوادر کی مقامی آبادی مصنوعی قلت کے بہانے مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور
- سبی شہر اور گردنواح میں پینے کی صاف پانی ناپید عوام کو شدید مشکلات درپیش
- بلوچستان میں سورج سوا نیزے پر آگیا ‘ سبی 48 اور کوئٹہ 38 ڈگری پر آ گیا
- ڈھاڈر ، محکمہ آبپاشی کا غریب ملازم لاکھوں روپے کے سامان سے محروم
- شلپا شندے کا پروڈیوسر پر جنسی ہراسانی کا جھوٹا مقدمہ کرانے کا اعتراف
- حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس سکیم متعارف کرادی
- جاپان میں آبادی کا بڑا بحران، شرحِ پیدائش تاریخی گراوٹ کا شکار
You might also like