وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورزکے بغیر رمضان پیکیج لانے کا اعلان کردیا اور کہا کئی ماہ پہلے کہا تھا یوٹیلٹی اسٹور کیساتھ یہ معاملہ نہیں چل سکتا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب، کے پی ، بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، زرعی ٹیکس وقت کا تقاضا ہے جس کا دائرہ صوبوں تک پھیلایا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رمضان کی آمد ہے اس کیلئے منسٹری آف فوڈ سیکیورٹی کوذمہ داری دی ہے، یوٹیلٹی اسٹور کے بغیر رمضان پیکج لیکر آئیں گے۔