چمن(یو این اے )گزشتہ دو روز سے پاک افغان سرحد چمن کے راستے 210 گاڑیوں میں 5 ہزار سے زائد افغان شہری افغانستان واپس گئے ہیں ۔ انتظامیہ کے مطابق ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ بلوچستان پاک افغان سرحد چمن کے راستے سے افغان باشندوں کو افغانستان بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ دو روز باب دوستی چمن کے راستے 5246افغان باشندے افغانستان بھجوا دئیے گئے ہیں۔انتظامیہ نے بتایا کہ 477خاندانوں پر مشتمل 4788افراد واپس افغانستان گئے ہیں ان افراد میں 1717مرد، 1367خواتین اور 2162بچے شامل ہیں۔ انتظامیہ کے اعداد وشمار کے مطابق کراچی سے آنے والوں کی تعداد 2557، اسی طرح کوئٹہ سے 1166، خانو زئی سے 31،گلستان سے 49،دکی سے 50، چمن سے 260،لورالائی سے 115، مستونگ سے 20،خضدار سے 75،حیدر آباد اور تربت سے ایک،ایک،پشاور سے 2، زیارت سے 49، قلعہ سیف اللہ سے 84، قلعہ عبداللہ سے 74،میاں والی سے 22، مسلم باغ سے 61 گجرات سے 9،لاہور سے 3،راولپنڈی اور میختر سے ایک ایک جبکہ پشین سے 157افراد واپس گئے ہیں۔
Trending
- وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
- نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی چہ مگوئیاں، تصاویر وائرل
- بلاول بھٹو زرداری بھی برازیل فٹبال ٹیم کے فین، لیاری آنے کی دعوت دے دی
- صومالی ریفری عمر آرتان کو یوئیفا سپر کپ میں اہم ذمہ داری مل گئی
- الحمدللہ بجٹ کو بہت محنت اور خلوص سے تیار کیا گیا ہے: وزیر اعظم
- ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، جلد دستخط ہوں گے: ٹرمپ
- مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
- سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
- ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت طے پا گئی، اتوار کو دستخط کا امکان
You might also like