مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں پریشان کن ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے مغربی کنارے کی صورت حال کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کارروائیوں کے دوران مسلسل عسکری حربے اور اسلحے کا استعمال کر رہی ہے۔

ترجمان لز تھروسیل نے کہا کہ حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل کے اندر ہونے والے حملوں اور غزہ میں ہونے والی بمباری پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ مغربی کناے اور مشرقی یروشلم میں صورت حال پریشان کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ان میں سے کئی واقعات کے دستاویزی ثبوت ہیں جہاں آبادکار اسرائیلی فورسز کا حصہ ہیں یا آباد کاروں نے وردیاں پہنی ہوئی ہیں اور فوجی اسلحہ تھاما ہوا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آبادکاروں کو کشیدگی پھیلانے کے لیے مکمل استثنیٰ حاصل ہے، جس پر ہمیں تشویش ہے کہ مسلح آباد کار اسرائیلی فوج اور حکام کے ساتھ مل کر ان کی رضامندی سے کارروائیاں کر رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P