یوم اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

 وفاقی حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے علامہ اقبال کے یوم ولادت پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 نومبربروز جمعرات کوملک بھر میں تعلیمی ادارے، سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔

WhatsApp Image 2023-11-03 at 1.14.09 PM

یوم اقبال کے موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے تقاریب منعقد کی جائیں گی جس میں علامہ اقبال کی شخصیت ، جدوجہد آزادی میں ان کی خدمات اور شاعری پر روشنی ڈالی جائے گی۔ علامہ محمداقبال  9نومبر1876 کو اقبال منزل سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ وہ فارسی اور اردو کے مایہ ناز شاعروں میں سے ایک تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P