امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی اسحاق ڈار سے ملاقات، معاشی تعاون پر تبادلہ خیال – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی اسحاق ڈار سے ملاقات، معاشی تعاون پر تبادلہ خیال

 امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے  ملاقات کی اور اس دوران سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی سمیت علاقائی اور معاشی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی مشن پاکستان کے ترجمان جوناتھن لالی نے بیان میں کہا کہ ڈونلڈ بلوم اور نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ ااسحاق ڈار نے ملاقات میں باہمی اور علاقائی اُمور، بشمول افغان پناہ گزینوں سے متعلق امور پر بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں پناہ کے خواہاں افراد کا تحفظ، معاشی شعبوں میں تعاون، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پاکستان کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے اپنی مدت کا آغاز کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے متعلق پاکستان کی ترجیحات کے  بارے  میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے خیالات کا خیر مقدم کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.