چیف جسٹس سے گزارش ہے غریبوں کی اپیلیں سنی جائیں: شیخ رشید – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

چیف جسٹس سے گزارش ہے غریبوں کی اپیلیں سنی جائیں: شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے درد مندانہ اپیل ہے غریب کے گھر میں بہت زیادہ مسائل ہیں، اپیلیں سنی جائیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 9 مئی کے دن میں پاکستان میں ہی نہیں تھا لیکن کیس ہے، سینکڑوں غریب لوگ جیلوں میں بند ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب لوگوں کے گھروں کا چولہا نہیں جل رہا، چیف جسٹس سے گزارش ہے اپیلوں کو سننے میں بہت دیر ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ براہ مہربانی لوگوں کی اپیلیں سنی جائیں تاکہ 9 مئی کے کیسز کے فیصلے ہوسکیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.