عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27ڈالر کی کمی سے 4ہزار 218ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 315 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 80 ہزار 797 روپے کی سطح پر آگئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.