Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

قومی اسمبلی نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

قومی اسمبلی نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ موصول ہوتے ہی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

قومی اسمبلی میں ممبران کی کل تعداد 333 ہو گئی، حکمران اتحاد کی نشستیں 235 ہو گئیں، اپوزیشن اتحاد کے پاس کل نشستیں کم ہو کر 98 رہ گئیں۔

336 کے ایوان میں 333 ممبران قومی اسمبلی کا حصہ ہیں، ایک ممبر قومی اسمبلی صدف احسان کی رکنیت معطل، دو مخصوص نشستیں تاحال خالی ہیں۔

قومی اسمبلی میں ن لیگ کی مجموعی نشستیں 123 ہوگئیں، پیپلز پارٹی کی 74 اور جے یو آئی کی 10 نشستیں ہوگئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More