Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

مفاہمتی یادداشتوں پردستخط دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا باعث بنیں گے: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا باعث بنیں گے، ہم تاجکستان کےساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کومزید مستحکم بنائیں گے۔

تاجکستان کے صدر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ایسا لگتا ہے ہم ایک گھر سے دوسرے گھر آئے ہیں، تاجکستان میں ہرطرف ہمارا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔

وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سمجھوتوں پر دستخط سے تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، زراعت، صحت، تعلیم، سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More