سزاؤں کیخلاف اپیل کریں گے مگر 26ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کا سب کو پتا ہے، سلمان اکرم راجا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سزاؤں کیخلاف اپیل کریں گے مگر 26ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کا سب کو پتا ہے، سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی کے) رہنما اور سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ دو ملازمین کی شہادتوں پر قوم کے منتحب نمائندوں کو 10، 10سال کی سزائیں دی گئیں، ہم اپیل کریں گے مگر 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کا سب کو پتا ہے۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے اطلاعات سیل سول سیکریٹریٹ پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل کا دن تاریک تھا ایسی سزائیں کسی ملک میں نہیں دی جاتیں، کس بنیاد پر 10، 10 سال کی سزائیں دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو ملازمین کی شہادتوں پر قوم کے منتحب نمائندوں کو 10، 10سال کی سزائیں دی گئیں، ہم اپیل کریں گے مگر 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کا سب کو پتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے عوام کو دہشت زدہ کرنا چاہتے ہیں، ہم پھر بھی آئین و قانون کی جنگ لڑتے رہیں گے، ہم بھاگنے والے نہیں ہم پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.