Browsing Category
پاکستان
بورڈ آف پیس میں یورپ شامل نہ ہوا مگر شہباز شریف قاتل نتین یاہو کیساتھ مشاورت کرینگے، فضل الرحمان
امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ یورپ و فرانس سمیت بہت سے ممالک نے بورڈ آف پیس میں شامل ہونے سے انکار کردیا، ہمارے وزیر اعظم شہباز شریف اس قاتل نتین یاہو کے ساتھ بیٹھ کر امن پر مشاورت کررہے ہوں گے؟ قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا […]
اٹھارویں ترمیم میں مزید بہتری کا راستہ آئین میں موجود ہے، رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم اتفاقِ رائے سے منظور ہوئی تھی، تاہم اسی اتفاقِ رائے کے ذریعے اس میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آئین کا پورا ڈھانچہ اصلاح کی […]
اگر پی ٹی آئی 8 فروری کو لوگ نہ نکال سکی تو 6 مہینے پیچھے چلی جائے گی، شیر افضل مروت
پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ 8 فروری کے احتجاج پر حکومت اور لوگوں کی نظریں ہیں، اگر پی ٹی آئی زیادہ تعداد میں لوگ نکالنے میں کامیاب ہوئی تو مذاکرات کا مستقبل روشن ہوگا اور اگر احتجاج ناکام ہو گیا تو پی ٹی ائی کو […]
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، پیپلزپارٹی قانون سازی میں تعاون پر تیار
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، پیپلزپارٹی مان گئی، قانون سازی میں مکمل تعاون کرنے پر تیار ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلزپارٹی میں تعطل کی برف نئے رابطہ میں پگھلی، سپیکر ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ نے پی پی وفد سے ملاقات کی۔ نوید قمر، شیری رحمان، اعجاز جاکھرانی پی پی وفد میں شامل […]
سندھ طاس معاہدہ: بھارت نے اپنے اقدامات پر خاموشی اختیار کر لی
سندھ طاس معاہدے پر بھارت نے اپنے اقدامات کا جواب دینے کی بجائے خاموشی اختیار کر لی۔ سندھ طاس معاہدے پر اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندوں کی مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہوئے 34 دن مکمل ہو گئے۔ بھارت سے سندھ طاس معاہدے سے متعلق اقدامات پر 16 دسمبر 2026 تک جواب طلب کیا گیا تھا، […]
علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹر اور مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا۔ سیکرٹری سینیٹ حفیظ اللہ شیخ نے قائد حزب اختلاف کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ راجہ ناصر عباس کو 32 میں […]
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مخالفین کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں بہتر ہے صلح صفائی ہو لیکن حکومت ایک طرف ہاتھ ملائے دوسرے سے مکا مارے تو حالات بہتر نہیں ہوں گے، فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں۔ راولپنڈی […]
مسلح افواج ہمیشہ بہادر اور وقار پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی: فیلڈ مارشل
آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنا مقدس امانت ہے، مسلح افواج ہمیشہ بہادر اور وقار پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ) آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز و […]
بہت سے ممالک جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کیلئے تیار ہیں: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بہت سے ممالک جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کیلئے تیار ہیں۔ دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے بعد جے ایف 17 تھنڈر کی بہت ڈیمانڈ ہے، جے ایف 17 کی اہمیت یورپین جہازوں سے […]
افغانستان سے دہشت گردوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گردوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی، ملک میں دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے، سب جانتے ہیں سوات سے سیکڑوں دہشتگردوں کو کس نے رہا کیا، دشمنوں کے ساتھ آواز ملاکر پاکستان کیخلاف زہر اگلا جاتا ہے۔ خیبرپختونخوا سکیورٹی ورکشاپ […]