Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

امریکی رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے،ایرانی صدرایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکی رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے، واشنگٹن کے طرزِ عمل نے سفارتکاری کا رخ خطرات کی جانب موڑ دیا۔ فرانسیسی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے دو مرتبہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا، ہر بار مذاکرات کے ساتھ ہی ایران کے خلاف فوجی جارحیت بھی کی گئی، ایران کے خلاف دوبارہ حملے نہ ہونے کی ضمانت دی جائے۔ مسعود پزشکیان کے مطابق ایران کی مسلح افواج کوئی عسکری اقدام کرتی ہیں تو اس کا اعلان کیا جاتا ہے، ایران طویل عرصے سے آبنائے ہرمز کی سلامتی کا ضامن رہا ہے، امریکی ناکہ بندی کے باعث خطہ عدم استحکام کا شکار ہوا، کسی بھی مذاکرات کی کامیابی کیلئے امریکی ناکہ بندی کا خاتمہ ضروری ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر نے ایرانی صدر کو یو اے ای میں شہری انفراسٹرکچر پر حملوں، جہازوں پر بلاجواز حملوں پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ تمام فریقین کو آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی ختم کرنی چاہیے، ایرانی صدر کو کثیرالملکی مشن میں شمولیت کی پیشکش بھی کی، کہا…

Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

مالی سال 25-2024 میں پاکستان ریلویز کی 93 ارب روپے کی تاریخ ساز آمدن

مالی سال 25-2024 میں پاکستان ریلویز نے آمدنی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے 93 ارب روپے کی آمدن حاصل کرلی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے نے جون میں ختم ہونے والی مالی سال میں آمدنی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 93 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل کی۔ ترجمان کے مطابق ملٹری ٹریفک سے […]

سینیٹ الیکشن سے متعلق مولانا سے کسی جماعت نے رابطہ نہیں کیا : ترجمان جے یو آئی

ترجمان جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا مولانا عبدالجلیل جان نے واضح کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق اب تک مولانا فضل الرحمان سے کسی جماعت نے رابطہ نہیں کیا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ اگر کسی جماعت نے رابطہ کیا تو جے یو آئی کے دروازے کھلے ہیں، پی […]

ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر 35 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 35 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یکم اگست 2025 سے کینیڈا سے امریکہ آنے والی مصنوعات پر 35 فیصد ٹیکس لاگو کیا جائے گا، جو تمام شعبہ […]

غزہ میں مئی سے اب تک خوراک کے متلاشی 798 فلسطینی شہید ہوچکے، اقوام متحدہ کا انکشاف

اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں مئی سے اب تک خوراک کے متلاشی 798 فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) نے انکشاف کیا ہے کہ مئی کے اختتام سے اب تک غزہ میں خوراک حاصل […]

برطانیہ: ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین شدید بیمار، ہسپتال میں داخل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین شدید علیل اور لندن کے ہسپتال میں داخل ہیں، جہاں ان کےمختلف ٹیسٹ کئے گئے۔ واضح رہے کہ الطاف حسین ایم کیو ایم کے بانی ہیں، جسے پہلے مہاجر قومی موومنٹ کے نام سے جانا جاتا تھا، انہوں نے اردو بولنے والوں کی نمائندگی کے […]

سانحہ لورالائی: شہدا میں باپ کے جنازے میں جانے والے 2 سگے بھائی شامل، میتیں پنجاب منتقل

بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے سرڈھاکہ میں بسوں سے اتار کر شہید کیے گئے مسافروں میں باپ کے جنازے میں شرکت کے لیے پنجاب جانے والے 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں، شہدا کی میتیں ڈیرہ غازی خان منتقل کردی گئیں۔ بلوچستان میں بسوں سے اتار کر بے دردی سے شہید کیے گئے 9 […]

دہشتگردوں نے کوئٹہ سے پنجاب جانے والی 2 بسوں کے 9 مسافروں کو اغوا کرکے شہید کردیا

دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پنجاب جانے والی 2 مسافر بسوں سے 9 مسافروں کو شناخت کے بعد اغوا کرکے شہید کردیا۔ جمعرات کی رات بلوچستان ضلع کے ژوب اور لورالائی کی سرحد پر واقع سورڈکئی کے علاقے میں دہشت گردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی 2 کوچز میں سوار کم از کم 9 […]

فرسودہ نظام سے ترقی ممکن نہیں، وزیراعظم کی ماہرین پر مشتمل ماڈل اپنانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتوں کی کارکردگی بڑھانے کیلئے ہر شعبے کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت بجلی کی جانب سے گورننس کی بہتری اور اصلاحات کیلئے ماہرین پر مشتمل نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا […]

مودی سرکار نے جھوٹ پر مبنی کتاب شائع کر دی؛ پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

بھارت میں مودی سرکار نے جھوٹ پر مبنی کتاب شائع کردی جب کہ پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا دنیا بھر میں بے نقاب ہوچکا ہے۔ مودی سرکار کا آپریشن سندور میں ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے ’’آپریشن سندور‘‘کے عنوان سے  کتاب […]

ایشیا ہاکی کپ: پاکستان کا قومی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت جانے سے روک دیا گیا ۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو سیاست سے بالا تر رکھا ہے لیکن بھارت نے کھیلوں کو ہمیشہ سیاست کی نذر کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان کیخلاف زہر اگل رہا […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More