Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

گوادر پورٹ اتھارٹی اور چینی کمپنی کے درمیان گوادر بندرگاہ پر سرمایہ کاری بڑھانے کے معاہدے پر اتفاق

وزارت بحری امور نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) اور ایک چینی کمپنی کے درمیان گوادر بندرگاہ پر سرمایہ کاری بڑھانے کے معاہدے پر اتفاق ہوا ہے۔ پاکستان نے حال ہی میں گوادر بندرگاہ کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے فعال بنانے کی کوششیں تیز کی ہیں، گوادر بندرگاہ ایک دہائی سے […]

اسرائیلی وزیراعظم کا فوجی آپریشن میں توسیع، غزہ کی پٹی پر مکمل قبضے کا فیصلہ

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں فوجی آپریشن کو وسعت دینے اور غزہ کی پوری پٹی پر قبضہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اسرائیل کے چینل 12 نے رپورٹ دی ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں فوجی کارروائیوں کو وسعت دینے پر غور کر رہے ہیں، اس منصوبے میں غزہ کے مکمل علاقے […]

پاکستان نے اپنے شہریوں کے یوکرین تنازع میں ملوث ہونے کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا

پاکستان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے یوکرین کے تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے الزام کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے دوٹوک انداز میں مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے یوکرین تنازع میں مبینہ ملوث […]

وزیراعظم نے نجکاری کمیشن بورڈ کے دو نئے ممبران کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے نجکاری کمیشن بورڈ کے دو نئے ممبران کی منظوری دے دی۔ سی ایم سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق آصف علی قریشی اور عامر شہزاد کو نجکاری کمیشن بورڈ ممبران مقرر کر دیا گیا، آصف قریشی،سی ای او یو بی ایل فنڈ منیجرز، مالیاتی شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اعلامیہ میں بتایا […]

روس نے بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کی امریکی دھمکیوں کو مسترد کردیا

روس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کو مسترد کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی حکومت کے دفتر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم ایسے بیانات کو درست نہیں سمجھتے، روس کا مؤقف واضح ہے کہ […]

روس سے تیل کی خریداری، ٹرمپ کا بھارت کے ٹیرف میں مزید اضافے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ بھارت نہ صرف بڑی مقدار میں روسی تیل خرید رہا ہے بلکہ اسے اوپن مارکیٹ میں فروخت کرکے منافع بھی کما رہا ہے، بھارت کو کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں […]

ٹرمپ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی، دی اکانومسٹ

معروف برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ نے پاک-امریکا تعلقات میں پیش رفت کو امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی۔ پاکستان کی سفارتی حکمت عملی میں پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید […]

قدرتی آفات آئندہ بھی آتی رہیں گی، ہمیں تیاری کرنی ہوگی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہے، جہاں پر کلاؤڈ برسٹ جیسی آفات آئندہ بھی آتی رہیں گی، چنانچہ اس کے لیے ہمیں تیاری کرنی ہے۔ گلگت بلتستان کے سیلاب زدگان میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کابینہ ارکان کے […]

بھارت سے ٹیکنالوجی کی جنگ جیتی، عالمی سطح پر جگہ بھی بنائی ہے، شزا فاطمہ

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے ساتھ ٹیکنالوجی وار جیتی ہے، عالمی سطح پر پاکستان نے ٹیکنالوجی میں اپنی جگہ بنائی ہے، گزشتہ سال سے انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسلام آباد میں ٹک ٹاک کی ’اسٹیم فیڈ‘ کی افتتاحی تقریب […]

یمن کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 76 ہلاک، درجنوں لاپتا

یمن کے ساحل پر ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 76 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے، کشتی میں زیادہ تر ایتھوپیا کے تارکین وطن سوار تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو یمنی سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ خلیج عدن میں کشتی ڈوبنے کے حادثے کے بعد 76 لاشیں برآمد کر […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More