Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

نوازشریف کے زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس، ضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی شرکت کی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح اجلاس […]

پاکستان واضح کرچکا، کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان واضح کرچکا ہے کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا تھا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے، […]

غزہ پر قبضے کا منصوبہ، اسرائیلی وزیر خزانہ نے حکومت گرانے کی دھمکی دیدی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے غزہ پر فوجی قبضے کی تجویز کی سکیورٹی کابینہ سے منظوری کے بعد اسرائیلی وزیر خزانہ نے حکومت گرانے کی دھمکی دیدی۔ اسرائیلی وزیر خزانہ بذلیل اسموٹرچ نے غزہ میں جنگ کے نیتین یاہو کے منصوبوں پر حکومت گرانے اور نئے انتخابات کی دھمکی دی ہے، وزیر خزانہ […]

تاریخ میں پہلی بار قومی بوائز فٹبال ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے تاریخ میں پہلی بار بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر کو تعینات کر دیا۔ پی ایف ایف نے عروج سہیل بٹ کو پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کا منیجر مقرر کیا ہے۔ عروج سہیل بٹ پی ایف ایف میں بطور سیف گارڈنگ آفیسر کام کر رہی ہیں جبکہ […]

پاکستان کی 39 وزارتوں کو ممکنہ سائبر حملوں کا خطرہ، نیشنل سرٹ کا انتباہ جاری

پاکستان کی اہم وزارتوں اور محکموں پر ممکنہ سائبر حملوں میں ڈیٹا کے مستقل نقصان، کاروباری نظام جام ہونے اور حساس معلومات لیک ہونے کے خطرے کے پیش نظر ڈی جی نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے 39 وزارتوں اور اداروں کو خط لکھ کر ممکنہ تباہ کن اثرات سے خبردار کر دیا۔ نیشنل سرٹ […]

بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے بیان نے بھارت کی رہی سہی ساکھ کو بھی مٹی میں ملا دیا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 3 ماہ کے بعد بھارتی ایئر چیف خواب خرگوش سے جاگ اٹھے اور انہیں خیال آیا کے انہوں نے پاکستانی طیارے تباہ کیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی کی شمشان گھاٹ میں جلی اور […]

مستونگ؛ ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

مستونگ کے قریب سپیزنڈ ریلوے اسٹیشن کے ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق دھماکے میں 4 مسافر معمولی زخمی ہوئے، تاہم ریلوے کی امدادی ٹیمیں اور ریلوے حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔ جعفر ایکسپریس صبح نو بجے پشاور کے لیے روانہ ہوئی […]

پی ٹی آئی نے جنرل (ر) باجوہ کو توسیع دے کر غلطی کی جس پر قوم سے معافی مانگتے ہیں، اسد قیصر

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جنرل (ر) باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دے کر غلطی کی جس پر معذرت کرتے ہیں، آج ملک کا موجودہ نظام عملاً نہ آئینی ہے اور نہ قانونی ہے بلکہ اس وقت ملک میں عملا مارشل […]

پاکستانی اور ترک وزرائے خارجہ کی غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے غزہ پر اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت […]

غزہ میں صیہونی فورسز کی درندگی جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 61 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی درندگی کا سلسلہ جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 61 فلسطینی شہید جبکہ 363 زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق 5 فلسطینی بھوک سے جان کی بازی ہار گئے، غذائی قلت کا شکارہوکر 100 بچوں سمیت 217 افراد شہید ہوئے، اسرائیلی فورسز کے خوراک کے متلاشیوں پر حملوں میں […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More