تازہ ترین – صفحہ 100 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں کون شامل ہوا؟ کس نے کیا صاف انکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تشکیل کردہ ’’غزہ بورڈ آف پیس‘‘ میں شمولیت کے لیے 35 ممالک نے دستخط کردیئے ہیں تاہم کچھ ممالک نے صاف انکار کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے دوران سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں متعدد ممالک نے بورڈ میں شمولیت کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ تاہم ٹرمپ کے اس بیان کے […]

مظاہروں کے دوران 3,117 افراد ہلاک ہوئے، ایران نے حیران کن اعدادوشمار جاری کردیئے

ایران کی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران کم از کم 3,117 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ احتجاج دسمبر کے اواخر میں شروع ہوئے تھے جن کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ انہیں سخت اور مہلک کارروائی کے ذریعے کچلا گیا۔   ایرانی فاؤنڈیشن […]

بورڈ آف پیس میں یورپ شامل نہ ہوا مگر شہباز شریف قاتل نتین یاہو کیساتھ مشاورت کرینگے، فضل الرحمان

امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ یورپ و فرانس سمیت بہت سے ممالک نے بورڈ آف پیس میں شامل ہونے سے انکار کردیا، ہمارے وزیر اعظم شہباز شریف اس قاتل نتین یاہو کے ساتھ بیٹھ کر امن پر مشاورت کررہے ہوں گے؟ قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا […]

اٹھارویں ترمیم میں مزید بہتری کا راستہ آئین میں موجود ہے، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم اتفاقِ رائے سے منظور ہوئی تھی، تاہم اسی اتفاقِ رائے کے ذریعے اس میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں  بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آئین کا پورا ڈھانچہ اصلاح کی […]

اگر پی ٹی آئی 8 فروری کو لوگ نہ نکال سکی تو 6 مہینے پیچھے چلی جائے گی، شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ 8 فروری کے احتجاج پر حکومت اور لوگوں کی نظریں ہیں، اگر پی ٹی آئی زیادہ تعداد میں لوگ نکالنے میں کامیاب ہوئی تو مذاکرات کا مستقبل روشن ہوگا اور اگر احتجاج ناکام ہو گیا تو پی ٹی ائی کو […]

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، پیپلزپارٹی قانون سازی میں تعاون پر تیار

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، پیپلزپارٹی مان گئی، قانون سازی میں مکمل تعاون کرنے پر تیار ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلزپارٹی میں تعطل کی برف نئے رابطہ میں پگھلی، سپیکر ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ نے پی پی وفد سے ملاقات کی۔ نوید قمر، شیری رحمان، اعجاز جاکھرانی پی پی وفد میں شامل […]

بنگلادیش اپنے مؤقف پر ڈٹ گیا، ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اپنے فیصلے کو برقرار رکھا ہے کہ وہ ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے کیلئے اپنی ٹیم کو بھارت نہیں بھیجیں گے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے کیلئے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کو تبدیل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپورٹس ایڈوائزر آصف نزرل […]

پاکستان نےغزہ کیلئے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی

پاکستان نےغزہ میں پائیدار امن کےلیے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی جب کہ وزارتِ خارجہ نے تصدیق کردی۔ دفترخارجہ کے ترجمان مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کو بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ […]

سندھ طاس معاہدہ: بھارت نے اپنے اقدامات پر خاموشی اختیار کر لی

سندھ طاس معاہدے پر بھارت نے اپنے اقدامات کا جواب دینے کی بجائے خاموشی اختیار کر لی۔ سندھ طاس معاہدے پر اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندوں کی مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہوئے 34 دن مکمل ہو گئے۔ بھارت سے سندھ طاس معاہدے سے متعلق اقدامات پر 16 دسمبر 2026 تک جواب طلب کیا گیا تھا، […]

غزہ بورڈ آف پیس کی دستخطی تقریب؛ ترکیہ بھی شرکت کیلیے رضامند

ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس کی دستخطی تقریب میں ترک صدر طیب اردوان کی نمائندگی وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ بات ترکیہ کے ایک اعلیٰ ذریعے نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتائی۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر اردوان کو ذاتی طور پر غزہ بورڈ آف پیس […]