Browsing Category
بین الاقوامی
’’ہم کسی کیلئے خطرہ نہیں‘‘ افغان وزیر داخلہ کا اسحاق ڈار اور علماء کے بیانات کا خیرمقدم
افغانستان کے وزیرِ داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی نے کابل اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے حوالے سے پاکستانی علماء اور نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے حالیہ بیانات کا خیرمقدم کیا ہے۔ افغان ٹیلی ویژن چینل طلوع نیوز کے مطابق کابل میونسپلٹی اور دیگر اداروں کی کارکردگی […]
یوکرینی صدر نے ٹرمپ سے 50 برس کی امریکی سیکیورٹی گارنٹی مانگ لی
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین امریکا سے 30 سے 50 سال تک کے لیے طویل المدتی سیکیورٹی ضمانتیں چاہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت ہو چکی ہے اور ٹرمپ نے اس تجویز پر غور کرنے کی یقین دہانی […]
بنگلہ دیش: طلبہ کی نئی سیاسی پارٹی کا جماعت اسلامی سے انتخابی اتحاد
بنگلہ دیش میں طلبہ کی قیادت میں ابھرنے والی نئی سیاسی پارٹی نے فروری میں ملک میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل اسلامی جماعت اسلامی کے ساتھ انتخابی اتحاد قائم کر لیا۔ نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) اس احتجاجی تحریک کے نتیجے میں وجود میں آئی جس نے وزیر اعظم شیخ حسینہ کو […]
پاکستان کی دنیا میں سٹریٹجک اہمیت بحال، بھارت پیچھے رہ گیا: عالمی جریدہ
پاکستان نے جغرافیائی محلِ وقوع، دفاعی صلاحیت اور سفارت کاری کو بروئے کار لا کر عالمی سطح پر اپنی اسٹریٹجک اہمیت بحال کی ہے۔ عالمی جریدے کیرولائنا پولیٹیکل ریویو نے اپنی خصوصی رپورٹ میں پاکستانی حکومت اور عسکری قیادت کی بہترین حکمت علمی کا اعتراف کیا ہے۔ کیرولائنا پولیٹیکل ریویو کے مطابق 2025 میں پاکستان […]
انقلاب منچ کا بنگلہ دیش کے بڑے شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان
بنگلہ دیش میں احتجاجی پلیٹ فارم انقلاب منچ نے کارکن شریف عثمان ہادی کے قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری اور ٹرائل کے مطالبے پر آج دوپہر سے ملک کے بڑے شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن اور ناکہ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ انقلاب منچ نے یہ اعلان اپنے سوشل میڈیا پیج کے ذریعے […]
افغان طالبان کا پاکستان کی جانب مفاہمتی اشارہ، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، سراج حقانی
پاکستان کے لیے مفاہمتی پیغام کے طور پر عبوری افغان طالبان حکومت کے وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی ریاست کے لیے خطرہ نہیں اور وہ غلط فہمیوں کے ازالے کے لیے تیار ہے۔ کابل پولیس اکیڈمی کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الدین حقانی […]
2025 بھارتی خارجہ پالیسی کی شرمناک ناکامیوں اور بدترین سفارتی ہزیمت کا سال
2025ء کا اختتام بھارتی خارجہ پالیسی کی ناکامیوں اور ہزیمت کے سال کے طور پر سامنے آیا، جہاں بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت میں بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی سے وابستہ توقعات حقیقت کا روپ نہ دھار سکیں۔ بھارتی اخبار دی ہندو نے 2025ء […]
برازیل سے تعلق رکھنے والی پہلی مس یونیورس انتقال کرگئیں
برازیل کی پہلی مس یونیورس آئیدا ماریا وارگاس انتقال کرگئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق انہیں اسپتال آرکانجو سائو میگوئل میں داخل کیا گیا تھا، جبکہ ان کی موت کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکیں۔ آئیدا ماریا کے خاندان اور بیٹی فرننڈا وارگاس نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مس […]
ملائیشیا؛ کرپشن الزامات پر آرمی چیف کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا؛ تحقیقات شروع
ملائیشیا کے آرمی چیف جنرل تن سری محمد حافظ الدین جنتن کو کرپشن اور منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات تک رخصت پر بھیج دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کی وزارتِ دفاع نے آرمی چیف جنرل تن سری محمد حافظ الدین جنتن کو فوری طور پر رخصت پر بھیجنے کی ہدایت جاری کر دی۔ مقامی […]
ٹرمپ نے بیوٹی پارلر کی مالکن خاتون وکیل کو اہم عہدے پر تعینات کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیوٹی پارلر کی چین چلانے والی خاتون وکیل مورا نامدار کو اہم عہدے پر تعینات کردیا۔ مورا نامدار کو اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے قونصلر معاملات کے طور پر مقرر کیا گیا ہے جس میں وہ ویزا منظوری، سفری قوانین، پاسپورٹ جاری اور منسوخ کرنے جیسے اہم فیصلے کریں گی۔ مورا […]