Author
faisaljee
مودی کی ساکھ بچانے کیلئے پنجاب کی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، بھارتی سکھ
بھارتی جارحیت کے بعد بھارت کے سکھوں نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان پر الزام تراشیوں اور نریندر مودی کی ساکھ بچانے کے لیے پنجاب کی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ذرائع نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے جعلی میزائل حملوں کے لیے پنجاب کی سرزمین کا انتخاب کیا، جس پر […]
نواز شریف کی شہباز شریف سے ملاقات، پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے ملاقات کی۔ صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اسلام آباد میں موجود ہیں، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان پر بھارتی جارحیت اور کشیدہ صورتحال پر مشاورت کی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پنجاب […]
تین مذہبی سیاسی جماعتوں کا یوم جمعہ دفاع وطن اور عزم کے طور پر منانے کا اعلان
ملک کی تین بڑی مذہبی سیاسی جماعتوں نے یوم جمعہ کو مسلح افواج و دفاع وطن کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کردیا۔ سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور علامہ ساجد نقوی نے اجتماعات جمعہ میں بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور […]
امرتسر پر حملہ بھارتی پروپیگنڈا، کسی بھی ایڈونچر کا بھرپور جواب دینگے: اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے امرتسر پر حملہ کی خبریں بھارتی پروپیگنڈا ہے، انڈیا نے اگر کوئی ایڈونچر کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق […]
پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا کو نظر بھی آئیگا اور گونج بھی سنائی دے گی: پاک فوج
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت کے 15 مقامات پر پاکستانی حملوں کی بھارتی خبر جھوٹ کا پلندہ ہے، پاکستان حملہ کرے گا تو پوری دنیا کو نظر بھی آئے گا اور اس کی گونج بھی سنائی دے گی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ […]
پاک بھارت کشیدگی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی مندی، 6482 پوائنٹس کی کمی
پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج مثبت سے اچانک منفی زون میں چلی گئی، انڈیکس میں 7 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک […]
خوفزدہ بھارتی فوج نے اپنے ہی شہریوں کو بھون ڈالا؛ 22 افراد ہلاک
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 22 قبائلیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور کے جنگلات میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کیا۔ جس کے دوران 22 قبائلیوں کو نکسل باغی قرار دیتے ہوئے انھیں گولیوں سے بھون ڈالا اور […]
بھارتی حملوں پر پاکستانی عوام شدید غصے میں ہیں، وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے گفتگو میں بھارت کے بلااشتعال اقدامات اور حملوں پر پاکستان کے عوام کے شدید غصے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے آج […]
ڈرون حملوں کے بعد بھارت کیخلاف کارروائی یقینی ہوگئی، وزیردفاع کا واضح اعلان
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں ڈرون حملوں کے بعد جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، پاکستان جواب میں بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور پاک […]