Author
faisaljee
ناقص ٹرانسمیشن نظام سے بجلی صارفین پر 69 ارب روپے کا اضافی بوجھ
ٹرانسمیشن نظام کی ناکافی کارکردگی کے باعث بجلی کے صارفین پر 69 ارب روپے کی اضافی صلاحیتی ادائیگیوں کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ نیپرا کے رکن رفیق احمد شیخ نے XWDISCOs کی 2024-25 کی تیسری سہ ماہی کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اپنے اضافی نوٹ میں ان خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔ جائزہ شدہ […]
پاکستان کے نمائندہ خصوصی کی افغانستان کے وزیرداخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات
پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نے افغان وزیرداخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا پاکستان ہمسایوں کے ساتھ باہمی احترام اور تعمیری اشتراک پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور […]
امریکا کو انٹیلی جنس اطلاعات ملیں کہ بھارت کی صورتحال ٹھیک نہیں: اعزاز چوہدری
سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پر اب مزید دباؤ پڑا ہے، پہلے ہی بھارت پر جنگ ہارنے کا دباؤ ہے، اگر سیز فائر کی خلاف ورزی کرے گا تو مزید دباؤ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو غلط فہمی تھی کہ پاکستان کمزور ہوگیا ہے، امریکا نے کچھ […]
شدید گرمی، سبی اور جیکب آباد آج ملک کے گرم ترین شہر رہے
ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر چل پڑی، آج سبی اور جیکب آباد ملک کے گرم ترین شہر رہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق دونوں شہروں میں 46 ڈگری کی گرمی تھی لیکن 50 ڈگری کی محسوس کی گئی۔ تربت میں 42 ڈگری کی گرمی 48 درجے کی شدت سے محسوس کی گئی جبکہ بہاولپور […]
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستان نے دنیا کو حیران کر دیا
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستان نے دنیا کو حیران کر دیا جب کہ پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بی بی سی نے کہا کہ بھارت کی حکمتِ عملی ناکام رہی، پاکستان کو فوجی محاذ پر برتری حاصل رہی، بھارت فیصلہ کن ضرب لگانے میں […]
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے خواہش مند
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کروں گا اور دیکھوں گا کیا ہزاروں سال بعد مسئلہ کشمیر کا کوئی حل […]
بلوچستان میں کھیلوں کا فروغ ۔ حکومت کا عزم
بلوچستان فٹبال پریمئیر لیگ کا فائنل آج ایوب اسڈیڈیم کوئٹہ میں کھیلا جارہا ہے ۔ فائنل میں کوئٹہ ڈویژن اور مکران ڈویژن مقابل ہیں ۔ ایونٹ کا فائنل اور اختتامی تقریب پی ٹی وی بولان سے لائیو دکھائی جائے گی ۔ فٹبال پرئیمیر لیگ میں 8 ٹیمیں مقابل تھیں ۔ فٹبال مقابلے 6 سے 11 […]
کوئٹہ میں انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ، محمد وسیم نے میدان مار لیا
کوئٹہ میں سجنے والی پہلی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جیت کا سہرا اپنے سر سجا لیا۔ کوئٹہ کے پولو کلب میں جنوبی ایشیاء میں پہلی بار ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تحت انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ عالمی شہرت یافتہ مکا بازوں نے ٹائٹل فائٹ […]
ٹرمپ کی قیادت میں پاکستان کو ایک عظیم شراکت دار ملا ہے: شہبازشریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹرمپ کی قیادت میں پاکستان کو ایک عظیم شراکت دار ملا ہے۔ سماجی رابطے ویب سائٹ ’ایکس‘پر پیغام دیتے ہوئے شہبازشریف نے لکھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں،پاکستان اور امریکا کئی دہائیوں سے قریبی شراکت دار ہیں،پاکستان اور امریکا نے دنیا میں […]