faisaljee – صفحہ 81 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

’طویل نکبہ‘ اسرائیل کے قیام پر لاکھوں فلسطینیوں کی بے دخلی کو 77 سال مکمل

اسرائیل کے قیام پر لاکھوں فلسطینیوں کی بے دخلی کو 77 سال مکمل ہونے پر بھی فلسطینی شہری ’ایک طویل نکبہ‘ کا سامنا کر رہے ہیں۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں نکبہ، یا ’تباہی‘ کی یاد میں احتجاجی مارچ کیا، 1948 میں […]

آپریشن بنیان مرصوص: افواج پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے

آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارت کو ناکوں چنے چبوادیے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارت کو مختلف ڈومینز مین نقصان پہنچایا، بھارتی پاور انفرااسٹرکچر اور پیٹرولیم سیکٹر کو نقصان پہنچایا گیا۔ پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارتی قومی مواصلات کو بھی شدید نقصان […]

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج تیزی کا رجحان غالب رہا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں ایک ہزار 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ واضح رہے کہ یہ مثبت رجحان پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اپنے قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی […]

عالمی برادری بھارت میں ایٹمی تنصیبات کی سکیورٹی، مواد کی چوری کا جائزہ لے: پاکستان

پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت میں ایٹمی تنصیبات کی سکیورٹی اور تابکار مواد کے بار بار چوری ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے جوہری ہتھیاروں پر بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئےترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے […]

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے انعامی رقم کا اعلان

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئے 5.76ملین ڈالرز انعامی رقم رکھی گئی ہے، فاتح ٹیم کو 3.6ملین ڈالرز ملیں گے، گزشتہ ایڈیشنز میں 1.6ملین ڈالرز ملے تھے۔ آئی سی سی نے کہاکہ اس […]

بھارت کو ایک اور دھچکا، چین نے اروناچل پردیش کا نام زنگنان رکھ دیا

چین نے بھارت پر کاری ضرب لگاتے ہوئے ارونا پردیش کا نام زنگنان رکھ دیا ہے اور زنگنان کے 27 مقامات کے نام بھی تبدیل کر دیئے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین کی حکومت نے زنگنان (اروناچل پردیش) کے مقامات کے نام تبدیل کرنا چینی خود مختاری ہے، زنگنان تاریخی، جغرافیائی […]

ملکی سلامتی و خودمختاری کی خلاف ورزی پر ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا: ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی گئی تو فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے برطانوی نشریاتی ادارے ’سکائی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہماری سرزمین، […]

سیز فائر میں پہل ہم نے نہیں کی امریکی وزیر خارجہ نے کہا بھارت جنگ بندی چاہتا ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے کسی سے سیز فائر کی درخواست نہیں کی پہلے امریکی وزیر خارجہ کا فون آیا کہ بھارت جنگ بندی چاہتا ہے تو ہم نے رضامندی ظاہر کی پھر سعودی عرب، ترکی اور چین سے فون آئے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق […]

معرکہ حق: حکومت کا قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان

وفاقی حکومت نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور  معرکہ حق میں تاریخی فتح پر کل 16 مئی بروز جمعہ قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مسجدوں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیا جائے گا، وفاقی درالحکومت میں 31 جبکہ […]

آذربائیجان کے صدر کی بھارت کیخلاف پاکستان کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد

آذربائیجان کے صدر نے بھارتی جارحیت  کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم کو فون پر مبارک باد دی ہے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے، لیکن ایک بار پھر جارحیت کا سامنا کرنا پڑا تو بھرپور دفاع بھی کرے گا۔ جمہوریہ آذربائیجان کے صدر سے ٹیلی […]