faisaljee – صفحہ 73 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بھارت بدترین شکست کے بعد پھر بدلہ لینے کا منصوبہ بنائے گا: لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پھر بدلہ لینے کا منصوبہ بنائے گا۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ انڈیا مکار، موقع پرست اور بزدل دشمن ہے، بھارت پر امریکہ اور مغرب کے اعتماد کا بت پاش پاش ہوگیا […]

افغان ٹرانزٹ پر 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے افغان ٹرانزٹ میں ناجائز منافع خوری روکنے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد کردی۔ ایف بی آر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق افغان ٹرانزٹ پر 5 نئی اقسام کی اشیا پر فیس لاگو ہوگی، زرعی آلات، کرینیں، ڈیٹا مشینیں اور الیکٹرونکس فیس کی زد میں […]

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 17،600 ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 17،600 ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے جب کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ 26-2025 پر اہم اہداف طے پاگئے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی آمدن رواں سال تقریبا 17.8 کھرب روپے ہے، آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال میں پاکستان کی مجموعی آمدن 20 کھرب […]

پی ایس ایل؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی

پی ایس ایل کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر ایک اور فتح اپنے نام کرلی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز […]

’پاکستان نے جن طالبان کیلئے الزامات برداشت کیے، آج وہی بھارت و اسرائیل کیساتھ کھڑے ہیں‘

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے جن طالبان کے لیے امریکا اور مغربی ممالک کے الزامات برداشت کیے، دہشتگرد ملک کے طور مشہور ہوئے، آج وہی کابل وہی طالبان اسرائیل سمیت ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ خواجہ آصف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ میں نہیں کہہ رہا […]

پاکستان میں 10 ماہ میں خوردنی اشیاء کی درآمد 7 ارب ڈالر تک جا پہنچی

پاکستان کا خوراک کا درآمدی بل رواں مالی سال کے پہلے 10 مہینوں کے دوران تقریباً 7 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 6 ارب 82 کروڑ ڈالر تھا۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر ملکی طلب کو پورا کرنے کے لیے خوردنی تیل، چائے اور چینی کی زیادہ درآمدات […]

یمنی حوثیوں کا اسرائیلی ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، نقصان پہنچانے کا دعویٰ

یمن کے حوثیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق یمنی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تل ابیب کے قریب اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے کو 2 بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ’فوجی کارروائی‘ میں نشانہ […]

اسرائیلی فورسز کی غزہ پر صبح سویرے بمباری، 16 گھنٹے میں 166 فلسطینی شہید

اتوار کو صبح سویرے غزہ پر صہیونی فورسز کی بمباری سے کم از کم 119 فلسطینی شہید ہوگئے، جنگی جرائم میں ملوث نیتن یاہو کی فورسز نے غزہ کے نام نہاد ’سیف زون‘ المواسی میں بھی بمباری کی، 16 گھنٹوں میں 166 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یہ شدید […]

نائیجیریا آئی ایم ایف کو 3 ارب 40 کروڑ ڈالر ادا کرکے قرض سے آزاد ملک بن گیا

نائیجیریا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے کوویڈ 19 کی وبا کے عروج پر حاصل کردہ 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض مکمل طور پر واپس کر کے قرض سے آزاد ملک بن گیا۔ یہ ادائیگی 30 اپریل 2025 کو طے شدہ مدت سے پہلے مکمل کی گئی، جو مالیاتی ذمے داری اور […]

دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں، صدر آصف زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں، بھارت کو معلوم ہو گیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے۔ پی ٹی وی نیوز کے مطابق صدر مملکت نے گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے […]