Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ منظم پراپیگنڈا کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ منظم پراپیگنڈا کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان خود ٹوئٹر ہینڈل نہیں چلا رہے، یہ وہی […]

بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کا تاج پاکستان کے سر سج گیا

بنگلا دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان نے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کا تاج اپنے سرسجا لیا۔ پاکستان بنگلا دیش کو شکست دے کر ورلڈ چیمپئن بن گیا، پاکستان پہلی بار بلائنڈ ورلڈ ٹی 20 کا عالمی چیمپئن بنا، قومی ٹیم نے بنگلا دیش کیخلاف 10وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ گرین […]

پی ٹی آئی نوسر بازوں کی جماعت ہے، فیک ویڈیوز پھیلائیں: عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نوسر بازوں کی جماعت ہے، فیک ویڈیوز پھیلائیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انتشار گولی چلانے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے، مظاہرین پر امن نہیں تھے، مسلح ہو کر آئے، […]

دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری؛ کراچی، لاہور، اسلام آباد کا نمبر کون سا ہے

ملازمت کے سلسلے میں بیرون ملک شہروں کا انتخاب ایک کٹھن مرحلہ ہوتا ہے جس کے لیے مرکر نامی ایک ادارے نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں قیام کے لیے دنیا کے بہترین اور بدترین شہر کی فہرست جاری کردی۔ مرکر (Mercer) نامی ادارے نے سال 2024 کے رہنے کے لائق بہترین معیار زندگی کے حامل شہروں کی فہرست […]

وفاقی کابینہ نے انتہا پسندی کی روک تھام کیلیے قومی پالیسی بنانے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کیلیے قومی پالیسی 2024 کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے موصول اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس پر مختلف منصوبوں اور سفارشات کی منظوری دی گئی۔ […]

ایف آئی اے نے بلوچستان سے ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے 924 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا سراغ لگالیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ بلوچستان سے ریاست مخالف پروپیگنڈے کرنے والے 924 اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی۔ ایف آئی اے کے کراچی آفس سے جاری بیان میں ترجمان نے بتایا کہ سائبرکرائم ونگ بلوچستان زون کے ڈائریکٹرعمران محمود کی زیر سربراہی سوشل میڈیا پرریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کےخلاف بھرپور کارروائیاں جاری […]

بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ مذاکرات ہو رہے ہیں، حافظ حمداللّٰہ

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے رہنما حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نئے الیکشن کی بات کرتے ہیں وہ کیسے کروائیں؟ پاکستان میں کسی بھی معاملے پر بریک تھرو ہوسکتا […]

ڈالر کے استعمال پر مجبور کرنے کی امریکی کوشش پر جوابی کارروائی کرینگے: کریملن

روسی حکام نے ٹرمپ کی برکس ممالک کو اپنی کرنسی بنانے پر محصولات عائد کرنے کی دھمکی پر ردِعمل ظاہر کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ ڈالر کے استعمال پر مجبور کرنے کی امریکی کوشش پر جوابی کارروائی ہو گی، ڈالر بہت سے […]

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر اہم پیشرفت

امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحتیابی، رہائی اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور نمائندہ وزارت خارجہ عدالت میں […]

بلوچستان میں موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری، موسم سرد

بلوچستان کےشمال مشرقی اضلاع میں موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جس سے موسم سرد ہو گیا۔  ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ضلع دکی میں ژالہ باری نے 42 سال کا ریکارڈ توڑ دیا جبکہ ضلع دکی میں ژالہ باری  کے باعث سیکڑوں سولر پلیٹوں اور درختوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب شمالی […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More