Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

جنگ کے بعد سے پہلی بار غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پا جانے کے قریب ترین مرحلے تک پہنچ گی

غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ کے دوران پہلی بار حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پاجانے کے اتنے قریب پہنچا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس سے منسلک مصدقہ ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا […]

سانحہ اے پی ایس پشاور کے 10 سال بیت گئے، زخم آج بھی تازہ

سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کی دسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ 16 دسمبر سال 2014 کو امن اور تعلیم کے دشمنوں نے آرمی پبلک سکول پر حملہ کیا، دہشت گرد سکول کے عقبی راستے سے صبح 10 بجے کے قریب عمارت میں داخل ہوئے، اس وقت آٹھویں ،نویں اور دسویں جماعت کے […]

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی نے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے پی سی بی حکام کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ آسٹریلوی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے جیسن گلیسپی نے جہاں پاکستان کرکٹرز کے ٹیلنٹ کی تعریف کی وہاں وہ بورڈ حکام کے رویے سے سخت نالاں دکھائی دیے۔ […]

جلد بلاول کی وزیراعظم سے ملاقات ،مولانا کا مسئلہ حل ہونے کی امید ہے: فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیراور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں بلاول کی وزیراعظم سے ملاقات اور مولانا کا مسئلہ حل ہونے کی امید ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بات چیت سے ہی مذاکرات آگے بڑھائے جاسکتے ہیں۔ […]

جی ایچ کیو حملہ کیس: شیریں مزاری سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد

9 مئی سے متعلق جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ اس کے علاوہ کیس میں پی ٹی آئی کے سینئررہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل لاہور سے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچا دیا تاہم ان پر […]

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 8ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2658ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل سونے کی […]

پاکستان بحرِ ہند میں سمندری تعاون کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بحرِ ہند کے علاقے میں سمندری تعاون کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے، سمندر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ چین کی عالمی ترقیاتی تعاون ایجنسی کے زیر اہتامم چین کے شہر کُن مِنگ میں بلیو اکانومی تعاون پر تیسرے چین بحرِ […]

ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کتنے سال بعد 12ارب ڈالر سے زائد ہوئے؟

خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر دو سال پانچ مہینے بعد 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ نومبر 2024ء تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر 12.04 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ ہفتہ وار 620 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ پاکستان کے کل زرمبادلہ ذخائر […]

عماد اور عامر کے بعد عرفان کا بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستانی کرکٹرز محمد عامر اور عماد وسیم کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے اعلان کے بعد آج ایک اور کرکٹر محمد عرفان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیا۔ سوشل میڈیا پر […]

سول نافرمانی کی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک بارے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فیصلے پر عمل کریں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کو کنٹرول کر لیں گے، امن و امان کی ذمہ داری وفاق کی ہے، ہماری حکومت بھی […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More