Asif Web desk – صفحہ 222 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

غزہ کی تعمیرنو میں مسلمان ممالک کا قائدانہ کردار ادا کرنا نہایت ضروری ہے، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس جنگ بندی پر قائم رہنے کے لیے پُرعزم نظر آتی ہے جبکہ غزہ کی تعمیرِ نو میں مسلمان ممالک کا قائدانہ کردار ادا کرنا نہایت ضروری ہے۔ استنبول میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سالانہ اقتصادی اجلاس کے شرکا […]

اب ہمیں معاشی میدان میں نئی بلندیوں کو چُھونا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو دنیا تسلیم کرتی ہے، بھارت ابھی تک پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، اب ہم نے معاشی میدان میں نئی بلندیوں کو چھونا ہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے ایکس اکاؤنٹ پر دستیاب تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ’پاکستان […]

سونے کی قیمت میں پھر کئی سو روپے کا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت کئی سو روپے بڑھ گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپےکے اضافے سے 4 لاکھ 23 […]

حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت مزید 3 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالےکردیں

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 3یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس سے یرغمالیوں کی لاشیں موصول ہونے کی تصدیق کردی، لاشوں کو شناخت کے عمل کے لیے تل ابیب کے ابوکبیر فرانزک انسٹی […]

تنہائی کے شکار اور ’بوڑھے‘ جنوبی کوریا میں موت بڑھتا ہوا کاروبار بننے لگی

جنوبی کوریا کے پورٹ سٹی بوسان کی ایک یونیورسٹی کے کلاس روم میں قطار در قطار تابوت رکھے ہیں، ان کا استعمال اُن طلبہ کی تربیت میں ہوتا ہے، جو تیزی سے بوڑھی ہوتی آبادی کے لیے مستقبل کے جنازہ منتظمین (funeral directors) بننے کی تیاری کر رہے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف […]

صوبے میں انتظامی حدود کا ازسر نو تعین کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں انتظامی حدود کا ازسر نو تعین کیا جارہا ہے، لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ بظاہر غیر مقبول مگر وقت کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سنجاوی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام […]

شمالی وزیرستان: پاک-افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی

شمالی وزیرستان میں پاکستان،افغانستان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 2 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خوارج کے خلاف کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے […]

پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں مگر قوم کو کرپشن اور نعروں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ لاہور میں عزم نو یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے […]

کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کین ولیمسن کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی ہے۔ نیوزی لینڈ بورڈ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسٹار کرکٹر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف […]

جماعتِ اسلامی کے ’بد ل دو نظام’اجتماعِ عام میں بلوچستان سے لوگ شرکت کرینگے: مولانا ہدایت الرحمٰن

جماعتِ اسلامی بلوچستان کے رہنما مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بد ل دو نظام کے زیرِ عنوان جماعتِ اسلامی کے اجتماعِ عام میں بلوچستان بھر سے لوگ شرکت کریں گے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر 10 سال بعد جماعتِ اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوتا ہے۔ مولانا ہدایت […]