الیکشن کمیشن کی وجہ سے مینڈیٹ کو نقصان پہنچا، 8 فروری کو یوم سیاہ ہرصورت منائیں گے، شیخ وقاص – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

الیکشن کمیشن کی وجہ سے مینڈیٹ کو نقصان پہنچا، 8 فروری کو یوم سیاہ ہرصورت منائیں گے، شیخ وقاص

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوگئی ہے، الیکشن کمیشن کی وجہ سے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو نقصان پہنچا، الیکشن کمیشن کا آزاد ہونا انتہائی ضروری ہے جب کہ 8 فروری کو یوم سیاہ ہر صورت منائیں گے۔

پی ٹی آئی ایم این اے شیخ وقاص اکرم نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اعلی عدالتوں نے کئی مرتبہ الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھائے ہیں، الیکشن کمیشن کی وجہ سے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے غیر جمہوری اقدامات کی سہولت کاری کی، انہیں ان مجرمانہ اقدامات کا جواب دینا پڑے گا، الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو تفصیلی خط لکھ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خلاف غیر جمہوری حربے استعمال کیے، ہم سے نشان چھینا گیا، لیول فلینگ فیلڈ فراہم نہیں کی گئی اور ہمارے پاس تمام شکایتیں موجود ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.