پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کے گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 94 ہزار 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1629 روپے اضافے سے 2 لاکھ 52 ہزار 314 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 16 ڈالر اضافے سے 2815 ڈالر فی اونس ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.