اب تک 75 پاکستانی روانڈا منتقل ہو چکے ہیں، ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اب تک 75 پاکستانی روانڈا منتقل ہو چکے ہیں، ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن

کانگو میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے حوالے سے دفتر خارجہ نے اپنا پہلا ردعمل دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کانگو میں تنازعات کے حالیہ اضافے کے بعد گوما شہر میں 150 کے قریب پاکستانی پھنسے ہوئے تھے، روانڈا نے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق اب تک 75 کے قریب پاکستانی روانڈا منتقل ہو چکے ہیں، کیگالی نے متاثرہ پاکستانیوں کے لیے رہائش اور کھانے کا انتظام کیا ہے۔

ہائی کمیشن پاکستانی کمیونٹی سے بھی رابطہ کر رہا ہے، آنے والے دنوں میں مزید پاکستانیوں کے روانڈا جانے کا امکان ہے، متاثرہ پاکستانی ہائی کمیشن سے واٹس ایپ نمبر +92 333 5328517 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.