کاربن کا اخراج 43 فیصد ایندھن اور 31 فیصد کوئلے سے ہو رہا ہے، وزارت توانائی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کاربن کا اخراج 43 فیصد ایندھن اور 31 فیصد کوئلے سے ہو رہا ہے، وزارت توانائی

حکام وزارت توانائی نے کہا ہے کہ کاربن کا اخراج 43 فیصد ایندھن اور 31 فیصد کوئلے سے ہو رہا ہے، جس میں بڑا حصہ موٹر بائیک اور رکشہ کا ہے جو آلودگی کا سبب بنتا ہے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں حکام وزارت توانائی نے مزید بتایا کہ 2030 تک 60 فیصد قابل تجدید توانائی کا ٹارگٹ مقرر کیا ہے۔

سینیٹر شیری رحمٰن کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا،

وزارت صنعت و پیداوار حکام نے الیکٹرک وہیکل پالیسی پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی پر وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے، جو کام کررہی ہے۔

اس موقع پر سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں الیکٹرک وہیکل کا آنا زیادہ ضروری ہے تاکہ کاربن کا اخراج کم ہوسکے، مزید کہنا تھا کہ سال 2030 تک ملک میں 30 فیصد الیکٹرک وہیکل کے لیے پُرعزم ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.