آئی سی سی ’مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر‘ کا اعلان، 3 پاکستانی کھلاڑی شامل – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آئی سی سی ’مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر‘ کا اعلان، 3 پاکستانی کھلاڑی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2024 کی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا، ون ڈے ٹیم میں 3 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔

آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیم آف دی ایئر کی فہرست میں پاکستان کے صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ سری لنکا کے چاریتھ اسالنکا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹیم میں افغانستان کے رحمٰن اللہ گرباز، عظمت اللہ عمرزئی، اللہ محمد غضنفر بھی شامل ہیں۔

سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، چاریتھ اسالنکا، ونندو ہسارنگا، اور ویسٹ انڈیز کے شرفین ردرفورڈ بھی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں۔

بھارت کا کوئی کھلاڑی بھی آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.