جنوبی کوریا کیساتھ اقتصادی شراکت داری پر بات چیت شروع، کورین صنعتوں کی پاکستان منتقلی کا خاکہ پیش – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

جنوبی کوریا کیساتھ اقتصادی شراکت داری پر بات چیت شروع، کورین صنعتوں کی پاکستان منتقلی کا خاکہ پیش

جنوبی کوریا کے وزیر تجارت انکیو چیونگ نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (ای پی اے) پر پہنچنے کے بعد اپنے ’صنعتی اڈے‘ کو شمال مشرقی ایشیائی ہمسایہ ممالک سے پاکستان منتقل کرنے کے ایک پرجوش منصوبے کا خاکہ پیش کیا ہے۔

یہ انکشاف جمعرات کو سیئول میں اعلیٰ سطح کی تقریب کے دوران ہوا، جہاں وزیر تجارت جام کمال خان اور کوریا کے وزیر نے اقتصادی شراکت داری کے معاہدے ’ای پی اے‘ تک پہنچنے کے لیے باضابطہ مذاکرات شروع کرنے کے لیے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔

یہ اعلامیہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

وزارت تجارت کے ایک سرکاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ ای پی اے دونوں ممالک کے درمیان 1983 میں قائم ہونے والے دیرینہ سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اہم ہے۔

پاکستان اس مجوزہ معاہدے کے تحت سامان اور خدمات میں باہمی فائدہ مند تجارت، اقتصادی تعاون اور سپلائی چین لچک کو فروغ دینا چاہتا ہے، یہ معاہدہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے اصولوں کے مطابق ہوگا اور توقع ہے کہ یہ دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے ’سنگ بنیاد‘ ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.