ٹرمپ نے پہلے بھی جو کہا وہ نہیں کیا، اب بھی حلف کے بعد ہی کچھ واضح ہوگا: حنا ربانی کھ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ٹرمپ نے پہلے بھی جو کہا وہ نہیں کیا، اب بھی حلف کے بعد ہی کچھ واضح ہوگا: حنا ربانی کھ

سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ٹرمپ نے پہلے بھی جو کہا وہ نہیں کیا، اب بھی حلف کے بعد ہی کچھ واضح ہوگا۔

تھنک فیسٹ 2025 میں ” ٹرمپ کے مطابق دنیا” سیشن میں سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، سینئر صحافی لبنان لیلہ ہاٹم اور وی سی بنوں یونیورسٹی معید یوسف نے شرکت کی۔

سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ٹرمپ جب آیا تھا پہلی بار تو لگتا تھا جو کہہ رہا ہے وہ کرے گا جو نہیں کیا، اب جب حلف لے گا تو پتہ چلے گا کہ اس میں اب کیا فرق ہے۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستانی لوگ مجھ سے اکثر پوچھتے ہیں کہ ٹرمپ آگیا تو کیا اب عمران خان رہا ہو جائے گا؟۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین دوستی بھارت کو کھٹکتی ہے، ہمیں حقیقت پسند ہونا چاہئے کیا ہم بھارت کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں یا نہیں؟، ہمارے لوگ ہماری طاقت ہیں ان پر بھروسہ کرنا چاہئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.