پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت میں بڑی پیش رفت – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت میں بڑی پیش رفت

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کے شعبہ میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے تجارتی تعلقات میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، فروری 2025 میں جدہ میں پاکستان کی پہلی سنگل کنٹری نمائش منعقد ہوگی۔

جام کمال نے کہا کہ جدہ میں ہونے والے نمائش میں 133 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی، نمائش میں فارماسیوٹیکل، سرجیکل، ٹیکسٹائل، فوڈ، کنسٹرکشن اور آئی سی ٹی سمیت اہم شعبوں کے سٹالز شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی عالمی سطح پر برانڈنگ کے لیے یہ نمائش اہم سنگ میل ثابت ہوگی، جدہ نمائش کے ذریعے ملٹی ملین لوگوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی ممکن ہوگی۔

وزیر تجارت نے کہا کہ بی ٹو بی ملاقاتوں کے نتیجے میں کئی معاہدے ہو چکے ہیں اور نمائش مزید کامیابیوں کا سبب بنے گی۔

جام کمال نے مزید کہا کہ ٹی ڈیپ، وزارت تجارت اور سعودی کاؤنٹر پارٹس مشترکہ انتظامات کر رہے ہیں، پاکستانی اور سعودی کاروباری کمیونٹی کے درمیان مزید تجارتی مواقع پیدا کرنے کا یہ بہترین موقع ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.