مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان نے سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا، چوہدری شجاعت – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان نے سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا، چوہدری شجاعت

 مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مدارس بل کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے سازشی عناصر کو کامیاب ہونے نہیں دیا۔

چوہدری شجاعت حسین نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اُن کی خیریت دریافت کی۔

چوہدری شجاعت حسین نے مدرسہ رجسٹریشن بل پر مولانا فضل الرحمان کے کردار کو سراہا   اور افہام و تفہیم سے مسئلے کے حل پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ اس موقع سے مولانا فضل الرحمان نے سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔‘

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیریت دریافت کرنے اور رابطہ کرنے پر چوہدری شجاعت حسین کاشکریہ بھی ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.