ٹانک: سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 7 خارجی ہلاک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ٹانک: سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 7 خارجی ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنتہ الخوارج کے ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 7 خارجیوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ علی رحمٰن عرف مولانا طٰحہ سواتی مارا گیا۔

سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ کامیاب آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مجموعی طور پر 7خوارج کو ہلاک کیا، خارجی علی رحمٰن عرف مولانا طٰحہ سواتی فتنتہ الخوارج کے اہم سرغنہ مفتی فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ علی رحمٰن عرف مولانا طٰحہ سواتی نے2010 میں کالعدم ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیارکی، وہ خوارج کی شوریٰ کا اہم سرغنہ تھا، ہلاک دہشت گرد فتنتہ الخوارج کے اہم سرغنہ قاری امجد عرف مفتی مزاحم کا قریبی ساتھی تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.