امریکی پابندیوں کا پاکستان کے میزائل پروگرام پر کوئی اثر نہیں ہوگا، ملیحہ لودھی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکی پابندیوں کا پاکستان کے میزائل پروگرام پر کوئی اثر نہیں ہوگا، ملیحہ لودھی

امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بیلسٹک میزائل پروگرام میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر امریکی حکومت کی جانب سے عائد کی پابندیوں سے پاکستان کا میزائل پروگرام متاثر نہیں ہوگا، ان پابندیوں سے پاکستان کے میزائل پروگرام کی رفتار بھی سست نہیں ہوگی۔

جمعہ کے روز نجی نیوز چینل ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ حالیہ پابندیاں کوئی نئی بات نہیں ہیں اور بائیڈن انتظامیہ نے گزشتہ 4 سال میں 6 یا 7 بار پابندیاں عائد کی ہیں۔

بدھ کے روز امریکا نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق اضافی پابندیاں عائد کر رہا ہے، جس میں 4 اداروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جن پر الزام ہے کہ وہ اس طرح کے ہتھیاروں کے پھیلاؤ یا ترسیل میں حصہ لے رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.