یونان کشتی حادثے میں ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کو ریسکیو کیا گیا، دفتر خارجہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

یونان کشتی حادثے میں ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کو ریسکیو کیا گیا، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں 47 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا ہے اور اب تک ایک پاکستانی شہری کی جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یونان کشتی حادثے سے متعلق پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یونان کشتی حادثے میں 47 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا ہے اور اب تک ایک پاکستانی شہری کی جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کشتی پر سوار تمام لاپتا اور مرنے والے پاکستانیوں کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، پاکستانی سفارتخانہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرنے والے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.