دکی سے اغوا ہونے والے 3 مزدور 17 روز بعد بحفاظت بازیاب – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

دکی سے اغوا ہونے والے 3 مزدور 17 روز بعد بحفاظت بازیاب

بلوچستان کے علاقے دکی سے اغوا ہونے والے 3 مزدور 17 دن بعد بحفاظت بازیاب ہوگئے۔

دکی کے علاقے غڑواس سے اغوا ہونے والے تعمیراتی کمپنی کے 3 مزدوروں کی بازیابی کی تصدیق ایس ایچ او ہمایوں ناصر خان نے کی۔

انہوں نے بتایا کہ اغوا کار تینوں مزدوروں کو کوئٹہ کے پہاڑی علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوئے، بازیاب ہونے والے مزدوروں میں نصیب اللہ، نور محمد اور حکمت اللہ شامل ہیں جو کچلاک کے رہائشی ہیں۔

پولیس افسر کے مطابق تینوں مغوی بازیاب ہونے کے بعد اپنے آبائی علاقے کچلاک پہنچ گئے ہیں۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مسلح افراد نے 13 نومبر کو غڑواس میں لگے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر دھاوا بول کر مشینری، سامان کو نذر آتش جبکہ تینوں مزدوروں کو اغوا کرلیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.