Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

بشریٰ بی بی کے آنے سے تحریک میں جان پڑی ہے، فواد چودھری

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کےآنےسےتحریک میں جان پڑی ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےپاس احتجاج کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی نے تین مطالبات پیش کیےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام لانا حکومت کا کام ہے، مذاکرات کا راستہ حکومت نےنکالنا ہے، سیاسی قیدیوں کی رہائی ہونی چاہیے۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کےآنےسےتحریک میں جان پڑی ہے، میں تو پہلے ہی کہہ رہا تھا بانی کی فیملی کو آگےآنا چاہیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More