وزیر اعظم کی پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وزیر اعظم کی پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی کے تحفظات، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آج کے احتجاج اور مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ تعاون اور مسائل کے حل کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کی تھی، کمیٹی کے اراکین میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام، مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب شامل تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.