Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

کرم میں دو قبائل کے درمیان تصادم، مزید 18 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع کرم میں دو قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں مزید 18 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ضلع کرم کی تحصیل لوئر کرم کے علاقے میں دو قبائل کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور ایک دوسرے پر بھاری اسلحے سے نشانہ بنایا۔

چئیرمین پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک محمد حیات حسن نے بتایا کہ حالات کی خرابی کی وجہ سے ضلع کرم میں تعلیمی ادارے بند کردیے گئے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل ضلع کرم کے مختلف مقامات میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کر کے 6 خواتین اور بچوں 5 سمیت 45 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More