چینی سفارتخانے نے اپنے باشندوں کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی ٹیمز بھیجنے کی تردید کردی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

چینی سفارتخانے نے اپنے باشندوں کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی ٹیمز بھیجنے کی تردید کردی

اکستان میں چین کے سفارتخانے نے چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی ٹیمز پاکستان بھیجنے کی خبروں کی تردید کردی۔

چینی سفارتخانے کے دو اعلیٰ حکام نے تصدیق کی ہے کہ بیجنگ نے اسلام آباد سے سیکیورٹی ٹیمز بھیجنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا،بیجنگ کے لیے اپنے شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

چینی سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد پاکستان اور چین کے مشترکہ دشمن ہیں، چین پاکستان کے سیکیورٹی اداروں پر مکمل اعتماد کرتا ہے، اسلام آباد کے اندرونی معاملات اور سیکیورٹی امور میں مداخلت نہیں کرے گا۔

چینی سفارتخانے کے ذرائع نے کہا ہے کہ سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود سی پیک اور بی آر آئی پر کام جاری رہے گا،پاکستان اور چین سیکیورٹی معاملات پر اعلیٰ فورمز پر رابطے میں ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.