پی ٹی آئی کا حکومت مخالف نئی تحریک کے آغاز اور جلوسوں کا فیصلہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پی ٹی آئی کا حکومت مخالف نئی تحریک کے آغاز اور جلوسوں کا فیصلہ

تحریک انصاف نے حکومت مخالف نئی تحریک کے آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے ملک بھر میں جلسوں کی منظوری دے دی، اسی طرح بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیوں کی فہرست اور تمام فیصلے سیاسی کمیٹی کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی یکم نومبر کو پشاور،8نومبر کوئٹہ اور پھر کراچی میں جلسے کرے گی جبکہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس کی باقاعدگی سے پیروی کی جائےگی۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے سپریم کورٹ، ہائیکورٹس میں کیسز کی باقاعدہ پیروی کی حکمت عملی کی منظوری بھی دے دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.