چودھری شجاعت حسین کا پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

چودھری شجاعت حسین کا پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے چودھری شجاعت حسین نے ڈاکٹر محمد امجد کو پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

صدر مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین نے ڈاکٹر امجد کو ہدایت کی ہے کہ ناراض ساتھیوں کو منا کر ملک گیر تنظیم سازی کریں، ونگز کو متحرک بنایا جاِئے اور بیرون ممالک میں پارٹی کی تنظیم نو کی جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سیاسی استحکام کیلئے دوسری جماعتوں سے رابطے بہتر بنائے جائیں، ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے بھی آپس میں قریبی روابط ہونے چاہئیں، روابط سے سیاسی استحکام میں مدد ملے گی۔

چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سیاسی ڈائیلاگ ہی ملکی مسائل کا حل ہیں، سیاسی جماعتیں استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں، پائیدار معاشی ترقی سیاسی استحکام سے وابستہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.