سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر ہمایوں مری انتقال کر گئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر ہمایوں مری انتقال کر گئے

سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر ہمایوں مری انتقال کر گئے۔

میر ہمایوں مری کے بیٹے احمد مری کے مطابق میر ہمایوں مری کی تدفین آج شام کی جائے گی۔

یاد رہے کہ میر ہمایوں مری 7 اگست 1990ء سے 17نومبر 1990ء تک نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان رہے ہیں، میر ہمایوں مری 21 مارچ 1997ء سے 12 اکتوبر 1999ء تک ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی رہ چکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.