وفاقی حکومت کا بند کی جانے والی آئی پی پیز کو 72 ارب روپے دینے فیصلہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وفاقی حکومت کا بند کی جانے والی آئی پی پیز کو 72 ارب روپے دینے فیصلہ

وفاقی حکومت نے بند کی جانے والی 5 آئی پی پیز کو تقریباً 72 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ ساڑھے 36 ارب 50 کروڑ روپے حبکو کو ادا کیے جائیں گے جبکہ روش پاور کو ساڑھے 15 ارب روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔

اے ای ایس لال پیر کو 12ارب 80 کروڑ روپے اور اٹلس پاور کو 6 ارب روپے ادا کیے جائیں گے، صبا پاور کو ایک ارب روپے دیے جائیں گے۔

بند کیے جانے والے ان تمام پاور پلانٹس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 2400 میگاواٹ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.