مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج ریاست کو بلیک میل کرنے کے لیے ہے اور وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس ای او) پر حملہ آور ہونا چاہتی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی احتجاج کا بہانہ بنا کر ایس سی او پر حملہ آور ہونا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی احتجاج کی کال ریاست کو بلیک میل کرنے کے لیے ہے، یہ احتجاج کا سوچ تو سکتے ہیں لیکن احتجاج کرنے کی ہمت نہیں کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں 200 وفود آرہے ہیں، یہ کانفرنس کسی کی ذات کی نہیں ہے بلکہ اس سے ملک کی معیشت اور مستقبل جڑا ہے۔