ایس سی او کانفرنس: چین، بھارت، روس اور ایران کے وفود پاکستان پہنچ گئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایس سی او کانفرنس: چین، بھارت، روس اور ایران کے وفود پاکستان پہنچ گئے

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے مختلف ممالک کے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، چین، بھارت، روس، ایران اور کرغیزستان مختلف ممالک کے وفود پاکستان پہنچ گئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیراعظم لی چیانگ 14سے17اکتوبرکےدوران پاکستان کا دورہ کریں گے جبکہ ایرانی نائب صدر (اول) ڈاکٹررضا کی 15 اکتوبر کو پاکستان آمد متوقع ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے تعاون کے اجلاس میں شرکت کیلیے بھارت کا 4 رکنی جبکہ روس کا 76 رکنی وفد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا، اس کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 7نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے۔

چین کا 15 رکنی، کرغیزستان کا 4 اور ایران کا 2 رکنی وفد بھی وفاقی دارالحکومت پہنچا۔ وفود کی پاکستان آمد کے موقع پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.